Home / اہم خبریں / وزیر اعلی سندھ سے سابق قومی ہاکی کھلاڑی ارشد حسین کا اظہار تشکر

وزیر اعلی سندھ سے سابق قومی ہاکی کھلاڑی ارشد حسین کا اظہار تشکر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اور سابق قومی ہاکی کھلاڑی ارشد حسین نے کینسر میں مبتلا 1994 عالمی ہاکی کپ کے گولڈ میڈلیسٹ اولمپئین نوید عالم کے علاج کے لئے مالی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ حکومت سندھ سے اظہار تشکر کرتے ہوۓ اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر کھیلوں اور کھلاڑیوں کی اسی طرح سرپرستی ہوتی رہے تو دنیائے کھیل میں پاکستان کا بلند مرتبہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہود اور ان کی سرپرستی بہت ضروری ہے، کھیلوں کی ترقی کے لئے لازمی ہیں کہ ہم سب مل کرکا م کریں، نوید عالم ایک عظیم کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان ہاکی کا دنیا میں نام روشن کیا، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نوید عالم جلد از جلدصحتیاب ہو جائیں اور پورا پاکستان بلخصوص پوری ہاکی فیملی ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے انہوں نے کھیلوں کے فروغ میں بھی حکومت سندھ کو خراج تحسین پیش کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے