Home / اہم خبریں / ٹریفک پولیس کراچی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہر میں موٹرسائیکل سوار خواتین اہکاروں کو تعینات کر دیا

ٹریفک پولیس کراچی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہر میں موٹرسائیکل سوار خواتین اہکاروں کو تعینات کر دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہرکی سب سے اہم شاہراہ شارع فیصل پر موٹرسائیکل سوار خواتین اہکاروں کو تعینات کر دیا۔خواتین اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ٹریفک ریگولیٹ کرنا ہے۔ ٹریفک پولیس نے نو پارکنگ سے نمٹنے کے لیے عبداللہ ہارون روڈ، ایم اے جناح روڈ، ناظم آباد اورحیدری میں سائیکل اسکواڈ بھی تعینات کردیا۔ ٹریفک پولیس کی خواتین اہلکاروں نے آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ شارع فیصل پر میٹرو پول سے کارساز اور کارساز سے میٹرو پول تک موٹرسائیکلوں پر پیٹرولنگ بھی شروع کردی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق خواتین اہلکاروں کی ذمہ داریوں میں شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال، ٹریفک لین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے سمیت ٹریفک مسائل کو حل کرنا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں عبداللہ ہارون روڈ، ایم اے جناح روڈ، میٹھادر، ناظم آباد اور حیدری میں سائیکل سوار ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں، جن کا کام نو پارکنگ کے مسائل حل کرنا اور ٹریفک ریگولیٹ کرنا ہے اور اگر ان کے علاقوں میں ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو یہ ٹریفک پولیس اہلکار فوراً سائیکل پر موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور ٹریفک کو کلیئر کر دیتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے