کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان نے کراچی میں 50 ہزار گھروں میں راشن پیک،تازہ کھانا اور دودھ پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ 1200 کارکنان کو خصوصی پاسیز دلوانے کیلئے کمشنر کراچی سے رجوع کیا گیا ہے، بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد راشن کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔ امیر کراچی علامہ رضی حسینی کی نگرانی میں مستحق افراد کا سروے کیا گیا تھا۔ تفضیلات کے مطابق تحریک لبیک کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کے حکم پر کراچی کے مخیر حضرات کے تعاون سے کراچی میں پہلے بھی سماجی سرگرمیاں تشکیل دی تھیں جس میں ٹماٹر مہنگے ہونے کے دنوں کئی من ٹماٹر انتہائی ارزاں نرخوں پر کراچی کے مختلف مقامات پر فروخت کئے تھے، جس کے بعد اب دوبارہ پورے کراچی میں 50 ہزار مستحق گھرانوں میں راشن پیک، تازہ کھانا اور دودھ پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، ہر ضلعی امیر کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں سروے رپورٹس مرکز کو دی گئیں تھیں جس کے بعد ان گھروں میں ٹی ایل پی کے رضاکاروں کی جانب سے ٹوکن دئیے گئے تھے۔ تحریک لبیک کراچی کی شوری نے کارکنان کو ان کی مرضی سے اپنی خدمات پیش کرنے کی اپیل کی جس کے بعد 1200 کارکنان نے خود کو خدمت کیلئے پیش کیا تھا جس کے بعد کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو درخواست دی گئی تھی کہ پابندی کی وجہ سے خصوصی پاسز جاری کریں تاکہ کارکنان کو کسی بھی جگہ پر کوئی پکڑ دھکڑ کا سامنا نہ ہو جس کے بعد ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ضلعی امرا کو اجازت نامے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کا 6 اضلاع میں مہنگائی کے خلاف نئی طرز کا احتجاج
https://www.nopnewstv.com/6553/
اس کے بعد دو روز قبل جنوبی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کارکنان کو اجازت دی گئی کہ ضلع جنوبی میں راشن کی تقسیم کرسکتے ہیں۔ ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی کے مطابق 1200 ایسے رضاکار جو رات دن اپنے امدادی کاموں کو سر انجام دے سکیں ہم نےانکا پورا دستہ تیار کیا ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت تقسیم کرنا شروع کرچکے ہیں، اس سلسلہ میں پچھلے پانچ دنوں سے روزانہ ہر ضلع میں تقریباً 250 سے 300 راشن تقسیم کئے جا رہے ہیں، اور یہ راشن کی تقسیم کا سلسلہ اس طرح ہے کہ سوشل میڈیا پر تمام اضلاع کے واٹس ایپ نمبر دے دیے گئے ہیں، جہاں ضرورت مند اور پریشان حال لوگ اپنی رجسٹریشن کرواتے ہیں اور پھر ان سے کارکنان فون پر رابطہ کرتے ہیں اور ان سے زیادہ سے زیادہ 2 دن کا وقت لیتے ہیں، کیوں کے راشن تو کثیر تعداد میں ہے مگر اس کی پیکنگ، لوڈنگ اور گھروں تک پہنچانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے تو اس سلسلے میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کراچی کی انتظامیہ سے تعاون لے رہے ہیں۔ کہ ہر اضلاع میں کم از کم 25 سے 30 کارکنان کے ایسے پاسیز بنائے جائیں جس سے وہ کراچی بھر میں امدادی کاروائی کے سلسلے میں آمد ورفت کرسکیں، لیکن ابھی تک صرف ضلع جنوبی کے ڈی سی نے اجازت دی ہے۔ باقی تمام اضلاع کی طرف سے روزانہ پریشان کیا جارہا ہے اور ابھی تک اجازت نامہ نہیں دیا جارہا ہے، اسکے باوجود کارکنان اس وباء کے عالم میں بھی اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت انجام دے رہیں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وہ اپنے گھروں سے نکلتے ہیں راشن اٹھا کر رابطہ کردہ مستحقین کے گھروں پر راشن فراہم کرتے ہیں اور گھروں پر راشن پہنچانے کا یہ سلسلہ اس لیے ہے تاکہ کہیں بھی ہجوم نہ لگے اور حقیقی مستحقین تک راشن پہنچ سکے۔ ان شاءاللہ یہ سلسلہ ہم جاری رکھیں گے ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے کام کو آنے والوں دنوں میں مزید مربوط اور مضبوط کرلیں گے اور اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے آئندہ دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہر ضلع میں 500 پیکٹ راشن تقسیم کریں گے اور ہمارا ہدف اس وباء کے دوران کم ازکم 50 ہزار گھرانوں تک راشن پہنچانا ہے۔
![]()