Home / اہم خبریں / تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کا 6 اضلاع میں مہنگائی کے خلاف نئی طرز کا احتجاج، کراچی کے 11 مقامات پر سستے ٹماٹر کیمپ لگا دیے

تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کا 6 اضلاع میں مہنگائی کے خلاف نئی طرز کا احتجاج، کراچی کے 11 مقامات پر سستے ٹماٹر کیمپ لگا دیے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ رضی حسینی نے کہا کہ آج کراچی کے 6 اضلاع میں مہنگائی کے خلاف اپنا ایک نئی طرز کا احتجاج ریکارڈ کروا کر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا ہو تو تحریک لبیک کے پلیٹ فارم کو اختیار کرنا ہی ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے تحت جس میں کراچی کے مختلف اضلاع میں مہنگائی کے خلاف سستے ٹماٹر کیمپ لگائے گئے کیمپوں کے دوروں کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رضی حسینی نے کہا کہ تحریک لبیک نے کراچی کے 11 مقامات پر کیمپ لگاکر بلاتفریق عوام کی خدمت کا عملی ثبوت دے دیا ہے حکومت اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی الیکشن مہم نہیں ہے تحریک لبیک صرف ووٹ لینے کی سیاست نہیں کرتی بلکہ عوام کی خدمت کے جذبے کیلئے سیاست کر رہی ہے علامہ رضی حسینی نے مزید کہا کہ حکو مت کی غلط معاشی پالیسی کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے، وفاقی حکومت کے پاس کسی بھی قسم کا کوئی حل موجود نہیں ہے وہ پوری طرح سے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، ایک نئی طرز پر عوام کو سستے ٹماٹر فروخت کرکے بتا دیا ہے کہ عوام کی خدمت صرف اور صرف تحریک لبیک کے قائد علامہ خادم حسین ہی کی قیادت میں ممکن ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے