تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور قوم کی رہنمائی کے لئیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلائے جائیں۔ الطاف شکور

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور قوم کی رہنمائی کے لئیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلائے جائیں۔ الطاف شکور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بین الاقوامی وبا کورونا وائرس سے لڑنے اور قوم کی رہنمائی کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلائے جائیں۔ عوام کے تحفظ اور مفاد کے لئے فوری و قومی اتفاق رائے کے فیصلوں کی ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ عوام پر بوجھ بننے کے بجائے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ سیاسی اتفاق رائے قائم کئے بغیر کورونا جیسی وباء سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کو متحد ہو کر اور مل جُل کر ملک و قوم کی بقاء کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ کم وسائل کے ساتھ اس وبا سے لڑنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے باہمی اختلافات بھلا کر ملک و قوم کی خاطر ایک پیج پر آجانا چاہئیے۔ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے، محض ایک ٹائیگر فورس کی تشکیل کے ذریعے کورونا کی وباء پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ پوری قوم کو مل کر "قومی فورس” کی صورت  میں کام کرنا ہوگا۔ عوام کو کھانے کے بجائے راشن فراہم کیا جائے۔ ضروریات زندگی کے سامان کی عام دکانوں پر دستیابی ممکن بنائی جائے۔ قومی و صوبائی سطح پر تمام اراکین اسمبلی کو مل جل کر کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر قومی حکومتیں تشکیل دی جائیں تاکہ بہتر طور پر سیاسی اتحاد اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو لنگر خانوں کی نہیں، کارخانوں کی ضرورت ہے، ملک کے نوجوانوں کو بھیک کے بجائے با عزت روزگارمہیا کئے جائیں۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

https://www.nopnewstv.com/7986/

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ ایک بیان میں پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سبق حاصل کریں کہ امریکہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنے ریٹائرڈ فوجی جوانوں کو بھی طلب کر لیا ہے، ہمیں بھی اس کی پیروی کرنی چاہئیے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی تجویز ہے کہ "سول قومی رضاکار فوج” بنائی جائے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک میں موجود تمام صحتمند اور بیروزگار نوجوانوں کو اس فورس میں بھرتی کر کے کورونا سے لڑنے، متاثرین اور مریضوں کی بنیادی ابتدائی طبی امداد اور صحت سے متعلق ضروری تربیت دے کر انہیں میدان عمل میں بھیجا جائے۔ اس وقت ملک کو کورونا وائرس سے لڑنے اور غذائی اشیاء کی ترسیل جیسے دو اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس مقصد کے لئے زراعت، زرعی مصنوعات، دواؤں اور اشیائے خورد و نوش سے متعلق تمام صنعتوں کو بنیادی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بعد چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے کام کرنا چاہئیے۔ گوشت، دودھ، سبزی اور اناج کو کھیتوں سے لے کر مارکیٹ اور عوام تک رسائی ممکن بنائے جانے کے لئے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ پاسبان اس سلسلے میں وزیر اعظم کی جانب سے کارگو ٹریفک چلائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ الطاف شکور نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دے کر کہا کہ یہ وقت سیاسی اسکورنگ کو بھول کرملک و قوم کی خدمت کرنے اور اس گمبھیر صورتحال سے نکالنے کے لئے کاوشیں کرنے کا ہے۔ ٹھوس سیاسی اتحاد کے بغیر ہم اس چیلنج کا مردانہ وار مقابلہ نہیں کر سکتے۔ الطاف شکور نے حکومت سے اپیل کی کہ حکومت، عوام کو کھانے کے بجائے راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس مقصد کے لئے تمام ضرورتمند افراد کے اعداد و شمار جمع کرکے ان کے گھروں تک تمام ضروری سامان پہنچانے کے انتظامات یقینی بنائے۔ اس مقصد کے لئے تمام صوبوں میں ٹیلیفونک ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا جائے جہاں رابطہ کر کے عوام اپنی ضروریات کا سامان گھر بیٹھے حاصل کر سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے