Home / Home / سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی کی شہادت پر ہر با ضمیر انسان سوگوار ہے

سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی کی شہادت پر ہر با ضمیر انسان سوگوار ہے

 

انہوں نے جام شہادت نوش کر کے پوری دنیا میں عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا

امریکہ اسرائیل کے حملے میں آیت اللہ سید علی خامنائی اور مظلوم ایرانی عوام کی شہادتوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں: غلام مصطفیٰ صدیقی

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) غلام مصطفیٰ، صدیقی پیٹرز اینڈ سنگتراش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنائی نے رسم شبیری ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر کے پوری دنیا میں عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کی شہادت پر ہر با ضمیر انسان سوگوار تھے عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے حملے میں آیت اللہ سید علی خامنائی اور مظلوم ایرانی عوام کی شہادتوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں امریکہ و اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی سپریم قیادت اور ایران کی سالمیت پر حملہ کیا اقوام متحدہ کو سخت نوٹس لینا چاہیئے تھا مگر افسوس جہاں بھی مسلمانوں کا قتل عام ہوا وہاں پر اقوام متحدہ نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی چاہے وہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو یا فلسطین و لبنان میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی ہو یا کشمیر میں مسلمانوں کی آبروریزی کی گئی ہو اقوام متحدہ ان مسائل پر ہمیشہ اندھی ہی نظر آئی۔ اسرائیل اور امریکہ کی فرعونیت حد سے بڑھ چکی ہے انہیں شاید یاد نہیں جب بھی فرعون وقت نے ظلم بڑھایا تو خداوند عالم نے اپنے کسی موسیٰ سے اسے نیست و نابود کر کے نشان عبرت بنا دیا۔ وہ دن اب دور نہیں جب دشمنان اسلام پوری دنیا میں ذلیل و رسوا ہو کے ہمیشہ کے لیے جہنم واصل ہوں گے اور فتح حق و سچ کی ہوگی۔ اِن شاء اللہ فتح ایران و اسلام کی ہوگی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے