تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کا آغاز

جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کا آغاز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) نے سال 2026 کے لیے ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان آئی سی سی بی ایس کے مطابق داخلوں کے لیے درخواستیں 29 جون سے 8 جولائی 2026 تک وصول کی جائیں گی، جبکہ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 8 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ داخلہ پراسپیکٹس، انٹری ٹیسٹ فارم اور فیس واؤچر جامعہ کراچی اور آئی سی سی بی ایس کی سرکاری ویب سائٹس سے مقررہ مدت کے دوران ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو آئی سی سی بی ایس کے ذیلی تحقیقی اداروں، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں داخلہ دیا جائے گا۔

داخلے فارماکولوجی، آرگینک کیمسٹری، اینالیٹیکل کیمسٹری، فزیکل کیمسٹری، اِن آرگینک کیمسٹری، بایو آرگینک کیمسٹری اور مالیکیولر میڈیسن سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں دیے جائیں گے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل شدہ انٹری ٹیسٹ فارم کے ساتھ 8 ہزار روپے (ناقابلِ واپسی) کی فیس کا جمع شدہ واؤچر 8 جولائی 2026 تک اکیڈمک کوآرڈینیشن آفس، آئی سی سی بی ایس، کمرہ نمبر W-2 میں جمع کرائیں۔ مزید معلومات اور داخلہ فارم جامعہ کراچی اور آئی سی سی بی ایس کی سرکاری ویب سائٹس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری حکومتی و اپوزیشن ارکان نے تجاویز اور تحفظات پیش کر دیے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے