تازہ ترین
Home / آرٹیکل / ڈاکٹر عبد القدیر خان ایک بہت بڑا نام تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا تحریر: محمد ضمیر الدین

ڈاکٹر عبد القدیر خان ایک بہت بڑا نام تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا تحریر: محمد ضمیر الدین

ڈاکٹر عبد القدیر خان ایک بہت بڑا نام تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا

تحریر: محمد ضمیر الدین


تعریف تو صرف پروردگار عالم کی ہے جس نے پاکستان کو دنیائے اسلام کا قلعہ منتخب کیا۔ عالم اسلام کی دوسری بڑی ہجرت کے دوران ہندوستان سے پاکستان آنے والے مہاجرین میں بہت بڑے بڑے نام سامنے آئے یہ ایک حقیقت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کی مدد کرتا ہے تو اس شخص یا ریاست کی مدد کے ذریعے بنا دیتا ہے جیسا کہ پاکستان۔ بقول ڈاکٹر اسرار کے اللہ تعالیٰ پاکستان سے کچھ کام لینا چاہتا ہے جو ایک حقیقت ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو بھی اللہ تعالیٰ نے ہی منتخب کیا تھا۔ جس نے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ آج پاکستان پہلی ایٹمی اسلامی ریاست ہے۔


ڈاکٹر عبد القدیر خان پر پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام فخر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ذریعے جو عالم اسلام کی دوسری بڑی ہجرت کے ذریعے پاکستان آئے اور اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنی ساری زندگی پاکستان کے لئے پاکستان کے دفاع کے لئے اور پاکستانی قوم کی خوشحالی اور بقاء کے لئے وقف کر دی تھی۔ پاکستان اور عالم اسلام ڈاکٹر عبد القدیر خان پر فخر کرتا ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان آئندہ آنے والی نسلیں بھی ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات کا اعتراف کرینگی۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان ایک بہت بڑا نام تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ مجھے یہ شرف حاصل ہے کہ عظیم سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے سن 2001ء میں تحریک پاکستان مرکز اسلام آباد میں ایک تقریب میں میرے والد سے ملاقات کے دوران میرے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا اور ہاتھ ملایا۔ جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبد
القدیر خان کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ (آمین)

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

مسیحا نما جلاد ! ۔۔۔ تحریر : شاہد مشتاق

وہ رمضان 6 جون 2017ء کا ایک ابر آلود دن تھا مجھے لمبے عرصے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے