کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئرمین محمد عاطف حنیف بلو اور صوفی محمد حسین لاکھانی نے معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات کے موقع پر موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی، لاہور ناموس رسالت لانگ مارچ کے حوالے سے پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال اور حکومتی سنجیدہ وزراء کمیٹی سے ہونے والے مذاکرات اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اہم پیشرفت میں عقیل کریم ڈھیڈی کی جدوجہد اور کردار قابل تعریف ہے، کامیاب مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے اور ملک میں امن کی فضا کو پروان چڑھانے والے ہی ملک کے اصل خیر خواہ ہیں، حکومت اور پاک فوج کی قیادت کی مثبت کوششوں اور معاملات کو مذاکرات، افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حوالے سے موجودہ فیصلوں کو سراہاتے ہیں، ملکی صورتحال میں بہتری اور استحکام کے لیے ہمیشہ عقیل کریم ڈھیڈی سمیت دیگر علمائے کرام کا کردار قابل ذکر رہا ہے، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، علمائے حق نے ہر دور میں اس پاک وطن کے لیے اپنا مثبت رول پلے کیا ہے، تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئرمین محمد عاطف حنیف بلو اور صوفی محمد حسین لاکھانی نے مزید کہا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے، ہمارے بزرگوں نے، جوانوں نے جانثاران پاکستان نے، علمائے حق نے، اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس ملک خدادا کو حاضل کیا ہے، اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے اور اس کو بنانے کے لئے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں، جسکی وجہ سے یہ پاک وطن ہمیں ملا، ہم سب نے مل کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ اس پاک وطن کی حفاظت کرنی ہے، اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔