تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مانسہرہ میں طالبات کی سپورٹس سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ نغمانہ سردار

تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مانسہرہ میں طالبات کی سپورٹس سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ نغمانہ سردار

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول نمبر 2 مانسہرہ میں سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب ضلع بھر سے طالبات اساتذہ کی شرکت تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نمبر2 مانسہرہ میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نغمانہ سردار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ضلع بھر سے تمام گورنمنٹ ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکول سے سپورٹ میں حصہ لینے والی طالبات نے بھرپور شرکت کی اوپننگ سرمنی میں طالبات نے رنگارنگ ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی طالبات نے علاقائی ثقافت اور وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ٹیبلو پیش کرکے خون گرما دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر و ضلعی صدر سپورٹس نغمانہ سردار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے سپورٹس سرگرمیاں معطل رہی خدا کا شکر ہے کہ وبا ختم ہوتے ہی تعلیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا اور آج تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس سرگرمیوں کی بھی افتتاحی تقریب جاری ہے انہوں نے بتایا کہ سپورٹس کو سات زون میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، تقریری مقابلے میں ملی نغمے شامل ہیں طالبات کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں مقابلے بیس دن تک جاری رہیں گے اس کے بعد تمام پوزیشن ہولڈرز طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا تقریب میں میڈم فہمیدہ نازش، قدسیہ عشرت، نگینہ نازیہ، کنیز فاطمہ، شبنم زیب، بشری نازیہ سمیت دیگر ہیڈ مسٹز بھی شریک تھی افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 2 کی پرنسپل شبنم زیب کی جانب سے آرگنائز کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے