تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46 ہزار 918 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 567 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 76 ہزار 240 ہوگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے