Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن ملیر، ویسٹ اور کورنگی کے 4 سالہ مدت کے لئے عہدیداروں کے انتخابات مکمل ہوگئے

ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن ملیر، ویسٹ اور کورنگی کے 4 سالہ مدت کے لئے عہدیداروں کے انتخابات مکمل ہوگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن ملیر ویسٹ اور کورنگی کے آئندہ 4 سالہ مدت کے لئے عہدیداروں کے انتخابات مکمل ہوئے۔ کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکٹری عبدالرزاق بلوچ کی نگرانی میں فقیر کالونی باکسنگ کلب نصرت بھٹو کمیونٹی ہال اورنگی ٹاؤن میں منعقد ہوئے جس میں کراچی ویسٹ کے فقیر کالونی باکسنگ کلب، جان باز باکسنگ کلب، یوسف اکیڈمی باکسنگ کلب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ملیر ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسویس ایشن کے انتخابات زیر نگرانی جنرل سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن، عبدالرزاق بلوچ کی نگرانی میں حسینی باکسنگ کلب ملیر میں منعقد ہوئے۔ جس میں حسینی باکسنگ کلب، ینگ ملیر باکسنگ کلب، شرافی اسٹار باکسنگ کلب، بن قاسم باکسنگ کلب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ محمد زبیر خان صدر، شبیر حسین کیا سینئر نائب صدر، محمد بلال نائب صدر، سابق نیشنل باکسر عبدالرحیم جان سیکریٹری، محمد خالد خان جوائنٹ سیکریٹری، محمد رمضان خزانچی، ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین محمد ریحان، محمد سرور اور خورشید خان متفقہ طور پر آئندہ 4 سال کے لئے عہدیدرا منتخب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کورنگی کے انتخابات سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ کی نگرانی میں ینگ عظیم باکسنگ کلب کورنگی میں منعقد ہوئے جس میں کورنگی اسٹار باکسنگ کلب، شیرازی باکسنگ کلب اور ینگ عظیم باکسنگ کلب کے نمائندوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر آئندہ 4 سال کے لئے سید انوار اللہ احمد صدر، چوہدری جنید علی سینئر نائب صدر، شفیق احمد نائب صدر، مس شازیہ انعم، خواتین نائب صدر، دھنی بخش جنرل سیکریٹری، شاہنواز حسن ایسوسی ایٹ سیکٹری محمد اشرف خزانچی جبکہ محمد حسن بخش سرفراز احمد اور مس زینب ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین منتخب ہوئے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ اور کابینہ کے نو منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ باکسنگ کھیل کی ترقی و فروغ کے لئے رات دن خدمت انجام دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے