Home / اہم خبریں / ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ میرویس نیاز کا عید سیکورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، امن و امان کے حوالے سے ڈی پی او ز کو ہدایات جاری

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ میرویس نیاز کا عید سیکورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، امن و امان کے حوالے سے ڈی پی او ز کو ہدایات جاری

ایبٹ آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) ہزارہ پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر ہزارہ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز نے ہزارہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ کے تمام اضلاع کی سیکورٹی کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو استعمال میں لائیں اور بہترین اقدام اٹھائیں۔ بازاروں شاپنگ مالز اور دیگر خرید و فروخت والی جگہوں پر پولیس گشت کو بڑھایا جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے سیاحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ریجن کی طرف آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن آنے والے سیاحوں سے گزارش ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کریں، کوئی بھی سیاح بغیر ویکسینیشن کے ہزارہ کی جانب رخ نہ کریں۔ ویسکینشن سرٹیفکیٹ ساتھ لائیں ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ جتنے بھی ریسٹ ہاؤس، ہوٹل، ریسٹورنٹ سیاحتی مقامات پر ہیں ان کے مالکان کو سختی سے ہدایت کریں کہ کسی بھی شخص کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر رہائش کے لئے جگہ فراہم نہ کریں اور نہ ہی کوئی دیگر سروس دی جائے۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔ ٹریفک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران ٹریفک کی روانی کی بہتری کے لئے اپنے اپنے اضلاع کے ٹریفک انچارچ صاحبان کوہدایت دیں کہ بہترین ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے اور سیاحتی مقامات کی گزرگاہوں اور شاہراہوں پر ٹورسٹ پولیس کی نفری تعینات کریں تاکہ سیاحوں کو تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی کی رہنمائی بھی کی جاسکے، عید کے ایام میں ٹریفک پولیس کی معاونت کے لئے اضافی پولیس اہلکار بھی لگائیں تاکہ ٹریفک میں حائل روکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مخصوص جگہوں کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔ مویشی منڈیوں میں پولیس سہولت سنٹر قائم کئے جائیں تاکہ کوئی، چوری، رہزنی اور جیب کترنے جیسے واقعات کے خلاف انسداد کیا جاسکے۔ ہزارہ کے بڑے شہروں کے بازاروں میں پولیس کی گشت کو بڑھایا جائے جو کہ لوگوں کی مدد کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد پر بھی نظر رکھیں، کورونا وائرس کے خلاف جاری اس جنگ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیوں کو جاری و ساری رکھا جائے تاجروں کو ایس او پیز کا پابند بنایا جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او ز کو احکامات دیتے ہوئے مزید کہا کہ عید کے دن ہزارہ بھر کی تمام بڑی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات کی سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے اور تمام مساجد پر پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ہزارہ پولیس ہر قسم کے حالات نے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے