کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے یہ بات شہر کراچی کے معروف بلڈر اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والی نامور شخصیت جاوید قریشی نے بحیثیت مہمان خصوصی نے پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام ملیر یکجہتی کرکٹ کپ سیزن 2 کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کئے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سے شہر کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھی جائے، جبکہ اس موقع پر سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف فاروقی، جمیل احمد، فہد عباسی، خالد علی، اوسامہ قریشی، حمزہ خان، ذیشان علی، محمد اویس، شمیم وصی، شاہ رخ خان اور دیگر بھی موجود تھے، مہمان خصوصی جاوید قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملیر آکر بے حد دلی خوشی ہوئی کہ یہاں کے نوجوان کس طرح کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ماضی میں ملیر سے یونس خان، راشد لطیف، سعید انور، فواد عالم، سعد علی، پرویز اقبال، اور عدنان اشرف جیسے کھیلاڑی پیدا کئے، جنہوں نے آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کیا، اور میں ان نوجوانوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے کر ملک کا نام روشن کریں گے، اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گل فراز احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں ملیر کے نوجوانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا، جب کہ کراچی اسپورٹس سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان نے ملیر کے نوجوانوں میں کھیلوں کا شعور اجاگر کرانے کے لئے عنقریب ملیر اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب کے آخر میں ملیر یکجہتی کرکٹ کپ کے چیف آرگنائزر ایم نسیم نے اپنے مختصر خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ ملیر یکجہتی کرکٹ کپ سیزن 2 کی شاندار کامیابی کے بعد پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے عنقریب آل ملیر لیول پر ملیر یکجہتی سیزن 3 کا انقعاد کیا جائے گا، آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی سی سی ٹیم کے کپتان طارق کو وننگ ٹرافی دی جبکہ اے ٹو کے کپتان زبیر علی کو رنر اپ ٹرافی دی گئی، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین روہت، بہترین بولر منتظر احمد، ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر سی سی کلب کے طارق قرار پائے، پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض سید عامر علی نے انجام دئیے۔
ماشاءالله ۔۔۔آپ کے ویب سائٹ میں بہت زیادہ نیوز هو تی ہے ۔۔۔۔ اور دیگر بھی نیوز ۔۔