تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کا کلین سوئپ

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کا کلین سوئپ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب میں منعقدہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے انتخابات برائے سال 23-2022 میں یونائیٹڈ پینل کے تمام امیدوار کامیاب ہوگئے، انتخابات الیکشن کمیٹی کے سربراہ سینئر صحافی سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران کی نگرانی میں ہوئے۔ سینئر جرنلسٹس شمس کریو، ناصر حسین، ابو الحسن اور امجد قائمخانی نے الیکشن کمیٹی کی معاونت کی۔

 

مزید پڑھیں: بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی جاوید الرحمٰن کلوڑ
https://www.nopnewstv.com/problems-of-the-business ‎

الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق 103 ووٹرز میں سے 88 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، جس کے باعث ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 90 فیصد سے زیادہ رہا۔ نتائج کے مطابق آصف خان 73 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل مقصود احمد 15 ووٹ حاصل کرسکے، 71 ووٹ لیکر شاہد عثمان ساٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل انیس الرحمن 16 ووٹ لے سکے، محمود ریاض سینئر نائب صدر، مجاہد سولنگی اور عالم زیب نائب صدر، اصغر عظیم جوائنٹ سیکریٹری، جعفر حسین انفارمیشن سیکریٹری اور شاہد انصاری بلامقابلہ سیکریٹری فنانس منتخب ہوئے، مجلس عاملہ کی تمام نشستوں پر یونائیٹڈ پینل کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب رہے، ایگزیکٹو کمیٹی میں کامیاب ہونے والوں میں زبیر نذیرخان، عمر شاہین، علی حسن، شہزادہ معین الدین، اکبر علی، احسان خان، شاہ زیب بیگ، جاوید اقبال، کلثوم جہاں، ارشد وہاب، ذیشان حسین اور محسن مہدی شامل ہیں۔

نومنتخب صدر اور سیکریٹری نے انتخابات کے مراحل احسن طریقے سے ادا کرنے اور انتخابات کے لئے پریس کلب میں انتظامات کرنے پر الیکش کمیٹی کے سربراہ امتیاز خان فاران اور الیکشن کمیٹی، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی سمیت پریس کلب کے تمام عہدیداروں اور مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے