Home / اہم خبریں / بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی جاوید الرحمٰن کلوڑ

بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی جاوید الرحمٰن کلوڑ

کراچی (نوپ نیوز) کورنگی صنعتی علاقے کے ترقیاتی کاموں، سیوریج اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام جاری رکھیں گے، صنعتی علاقے کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کورنگی میں تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر جاوید الرحمٰن کلہوڑ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر کاٹی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی جاوید الرحمٰن کلوڑ نے کاٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ روڈ 3000 کی تعمیر کا فوری حکم جاری کریں گے اور اس کی جلد ہی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی جاوید الرحمٰن کلوڑ نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سجاس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
https://www.nopnewstv.com/risja-congratulates-newly-elected

اس موقع پر کاٹی کی قائم مقام صدر ماہین سلمان، کائٹ کے سی سی او زبیر چھایا، نائب صدر فرخ قندھاری، سابق صدورمسعود نقی، دانش خان،جوہر علی قندھاری، نگہت اعوان، احتشام الدین، جنید نقی، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کورنگی ماجد علی، پاکستان پیپلز پارٹی ممبر سندھ کونسل معظم قریشی، ہارون خٹک، انفارمیشن سیکریٹری جانی میمن اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ قبل ازیں کاٹی کی قائم مقام صدر ماہین سلمان نے نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر کورنگی جاوید الرحمٰن کلوڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر سندھ کونسل معظم قریشی، ہارون خٹک، انفارمیشن سیکریٹری جانی میمن اور دیگر عہدیداران کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ماہین سلمان نے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کورنگی کو بتایا کہ صنعتی علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ روڈوں کی بحالی اور ناقص سیوریج سسٹم ہے۔ قائم مقام صدر نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی کو کورنگی صنعتی ایریا کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے کو شہر کا مثالی انڈسٹریل ایریا بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایا نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی کی توجہ روڈ 3000 کے اس حصے کی طرف دلائی جو کہ ای بی ایم کازوے کی جانب ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کی حالت نہائت مخدوش ہونے کے باعث اکثر شام کے اوقات میں چھینا چھپٹی اور اور دیگر جرائم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے لہذا روڈ 3000 کی فوری طور پر تعمیر کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ ای بی ایم کازوے کی بھی تعمیر نو کی جاسکے۔ زبیر چھایا نے مزید کہا کہ صنعی فروغ کے بغیر نہ ہی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔ مسعود نقی نے ڈی ایم سی کے مختلف محصولات کے بارے میں تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ اس مَد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے، جبکہ حاصل ہونے والی آمدن کو کورنگی صنعتی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے خرچ کرنی چاہیئے۔

کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے واٹ اینڈ سیوریج بورڈ کی چیئرپرسن نگہت اعوان نے سیوریج کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کچھ علاقوں میں سیوریج کا نظام انتہائی مخدوش حالت میں ہے، جس کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور انفرااسٹرکچر بدحالی کا شکار ہے، جس پر متعلقہ محکمے کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر واٹر بورڈ کے نمائندے نے کہا کہ وہ سیوریج سے متعلق درپیش مسائل کو آئندہ ایک ہفتے میں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کاٹی کے ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر سیوریج سے متعلق مسائل حل نہ ہوئے تو وہ آئندہ کے لئے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے