Home / اہم خبریں / پچسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ محمد شبیر اقبال نے جیت لی، چیف آف دی نیول اسٹاف تقریب کے مہمان خصوصی تھے

پچسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ محمد شبیر اقبال نے جیت لی، چیف آف دی نیول اسٹاف تقریب کے مہمان خصوصی تھے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) 25 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چیمپئین شپ کے آخری روز شاندار کھیل کے بعد محمد شبیر اقبال نے ایونٹ کے فاتح کا اعزاز اپنے نام کرلیا، اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ چیمپئین شپ کے انعقاد سے شائقین اور کھلاڑیوں کو بہترین تفریح میسر ہوئی، پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مسلسل کوشاں ہے، تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے، چیمپیئن شپ کی انعامی رقم 8.5 ملین روپے رکھی گئی تھی، چیمپئین شپ کا انعقاد کراچی گالف کلب میں 8 سے 11 جولائی تک کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے