تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈائیورزکی اسامی کے لئے 28 ہزارخواتین نے درخواست دے دی

سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈائیورزکی اسامی کے لئے 28 ہزارخواتین نے درخواست دے دی

ریاض (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈائیورزکی اسامی کے لئے 28 ہزارخواتین نے درخواست دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خاتون ٹرین ڈرائیور کی 30 اسامیوں کے اشتہارکے جواب میں 28 ہزارخواتین نے درخواستیں بھیج دیں۔ منتخب 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز مکہ اور مدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔ خواتین کوایک سال کی تنخواہ کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی تربیت دی جائیگی۔

مزید پرہیں: کوئٹہ میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
https://www.nopnewstv.com/prices-of-poultry-and-goat ‎

خواتین ٹرین ڈرائیورز کے لئے اشتہار دینے والی کمپنی نے بیان میں کہا کہ 28 ہزارخواتین کی آن لائن درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 14 ہزارخواتین کواہل سمجھا گیا ہے۔ ان میں سے مزید کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین ٹرین ڈرائیورز کی 30 اسامیوں کے لئے تعلیمی قابلیت اور انگریزی بولنے کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے نئی اسپورٹس پالیسی 2026ء نافذ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے