تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وادی کیلاش کی معروف شخصیت عبدالخالق کیلاش کی والدہ وفات پاگئی۔ آنجہانی کی عمر 92 سال تھی

وادی کیلاش کی معروف شخصیت عبدالخالق کیلاش کی والدہ وفات پاگئی۔ آنجہانی کی عمر 92 سال تھی

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) وادی کیلاش کے کڑاکاڑ گاؤں کے رہائشی معروف سماجی کارکن اور ہوٹل مالک عبدالخالق کیلاش کی والدہ وفات پاگئی۔ آنجہانی کی عمر 92 سال تھی جو اس علاقے میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ خاتون تھی۔ عبد الخالق ایک نہایت نفیس اور مہمان نواز شحصیت ہے جن کے ملک بھر اور بیرون ممالک میں بھی کافی تعلقات ہیں۔ ان کے پوتے پوتیوں کی تعداد گیارہ تھی۔ ان کی والدہ بھی نہایت رحم دل خاتون تھی اور اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے علاوہ پورے گاؤں کے بچوں سے بھی نہایت پیار کرتی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں بلٹ ٹرین. ڈائیورزکی اسامی کے لئے 28 ہزارخواتین نے درخواست دے دی
https://www.nopnewstv.com/bullet-train-in-saudi-arabia

ہمارے نمائندے کو خصوصی طور پر عبدالخالق نے وادی کیلاش بمبوریت سے فون کرکے اپنے دوست احباب کیلئے پیغام بھیجا ہے کہ چونکہ بمبوریت میں بہت زیادہ سردی ہے اور برف باری کی وجہ سے راستے بھی اکثر بند رہتے ہیں لہذا وہ خود وہاں آنے کی زحمت نہ کریں بلکہ ان کے ساتھ فون نمبر 03459169188 پر رابطہ کرکے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرسکتے ہیں۔ آنجہانی کے موت پر کیلاش قبیلے کی رسم کے مطابق ایک دن مذہبی رسومات منائی جائے گی اور انھیں اتوار کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے