کوئٹہ (رپورٹ: محمد عمر مینگل) بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں مہنگائی بے قابو ہوگئی، بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 13 سو روپے، چکن 290 سے 3 سو 30 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم موجودگی سے عوام شدید پریشان ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی گزشتہ 2 روز کے دوران 40 روپے اضافے کے ساتھ مرغی کی قیمت 330 روپے تک بڑھا دی گئی۔
اس سے پہلے مرغی 290 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ مہنگائی کا اثر نہ صرف چکن بلکہ دیگر اشیائے خورد و نوش سبزیاں، دالوں اور چینی پر بھی پڑا ہے۔ عوام کا گلہ ہے کہ ایک طرف تو مہنگائی اور دوسری جانب شہر میں گراں فروشی کا بازار گرم ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کی روک تھام کے لیے کوئی کمیٹی ہی فعال نہیں کی گئی۔