تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز سٹی بھریا میں وسطڑا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 12 افراد شدید زخمی

نوشہرو فیروز سٹی بھریا میں وسطڑا برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 12 افراد شدید زخمی

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) نوشہرو فیروز سٹی بھریا میں وسطڑا برادری کے دو گروپوں میں تصادم۔ 12 افراد شدید زخمی، سٹی بھریا کا مین چوک اس وقت میدان جنگ بن گیا جس وقت گاؤں شجاع محمد وسطڑو اور گاؤں پھلو واہن سے تعلق رکھنے والے وسطڑا برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔ تصادم میں لاٹھیوں، اینٹوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے باعث 12 سے زاٸد افراد زخمی ہو گٸے۔ تمام زخمیوں کو شہریوں اور پولیس نے مقامی ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں زمین اور رشتہ کے تنازع پر پرانہ تصادم چل رہا ہے ابھی تک اطلاعات کے مطابق کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد حملہ آووروں پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جاٸے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے