تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یو بی جی کے رہنماؤں کی آزاد جموں کشمیر انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد

یو بی جی کے رہنماؤں کی آزاد جموں کشمیر انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، چیئرمین افتخار علی ملک، صدر زبیر طفیل و دیگر رہنماؤں اور یو بی جی ممبران نے آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی کشمیری عوام کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، جو کشمیر کو آزادی، خوشحالی اور حق خود ارادیت کی طرف لے جانے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی فتح نے عمران خان کے وژن کو بھی تقویت بخشی اور ثابت کردیا کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو غیر معمولی طور پر اجاگر کرنے پر عوام ان کے ساتھ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے