کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کوویڈ کے سبب 7 اپریل کو ایونٹ کے ملتوی شدہ میچز 31 جولائی کو شروع ہونگے یہ اعلان ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی اور نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کی میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انٹر نیشنل کرکٹر سعید آزاد، ایونٹ مینجر انور فاروقی، عظمت اللہ خان، سلمان حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے بقیہ میچز ساؤتھ ریجن، آر بی جی واریرز، بورڈ فالکنز، آئی ایف آئی آرجی یونائیٹڈ، آڈٹ اسپارٹنز، لاجسٹک لائنز، سی آئی بی جی واریرز، ویسٹ ریجن، ایس کیو جی شاندار، ایچ آر ایم جی ہائی ریسرز، ایف سی جی کنگ، لیگل لجینڈز، کے درمیان نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس، النادی البرہانی گراؤنڈ، ڈی ایچ اے معین خان اکیڈیمی، لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ 3 اگست تا 4 اگست کوارٹرفائنلز برقی قمقموں کی روشی میں نیا ناظم آباد میں، ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ گلبرگ میں اور 7 اگست کو سیمی فائنلز جبکہ فائنل 8 اگست کو نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلا جائے گا۔درین اثنا ایس کیو جی شاندار، ر لاجسٹک لائنز، آر ایم جی ماروکس اور آپریشن واریرز نے کواٹر فائنلز کے لیئے کوالیفائی کر لیا تھا۔