تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محراب پور میں مسلح افراد کا دکاندار بھائیوں پر حملہ، دونوں بھائیوں کے ہاتھ توڑ کر زخمی کردیا، مسلح افراد موقع سے فرار

محراب پور میں مسلح افراد کا دکاندار بھائیوں پر حملہ، دونوں بھائیوں کے ہاتھ توڑ کر زخمی کردیا، مسلح افراد موقع سے فرار

محراب پور (رپورٹ: محمد علی ملک) مسلح افراد کا کمبوہ برادری کے ندیم کمبوہ اور اسامہ کمبوہ کی دکان پر حملہ ہوائی فائرنگ تشدد سے بازو توڑ کر دونوں بھائیوں کو لہولہان کردیا زخمی ہسپتال داخل۔ تفیصلات کے مطابق محراب پور شہر میں سیال آباد روڈ پر گھانگھرو برادری کے مسلح افراد نے کمبوہ برادری کے ندیم اور اسامہ کی دکان جس پر وہ فریج اور بجلی کا کام کرتے ہیں پر اچانک حملہ کرکے دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر لہولہان کر دیا ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر آئے جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور لوہے کی سلاخیں تھیں ملزمان دونوں بھائیوں پر تشدد کیساتھ ساتھ ہوئی فائرنگ بھی کر رہے تھے اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو قریب دکانداروں نے فوراً تعلقہ ہسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبعی امداد دی گئی بتایا جاتا ہے کہ کچھ روز دونوں قوموں کے نوجوانوں کی موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں تھیں جس پر معززین نے فیصلے میں کمبوہ برادری پر چودہ ہزار جرمانہ عائد کیا گیا تھا دونوں فریقین کے درمیان صلح کروا دی تھی محراب پور پولیس نے واقعہ کی ابتدائی روپورٹ درج کرلی جبکہ کمبوہ برادری حاجی صادق اور دیگر افراد نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کو واقعہ کا نونس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے