تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے لیئے ایک اور اعزاز، دنیا کی سرفہرست کرپٹو کرنسی ایکسینج کمپنی بائینانس کا وسیم اکرم سے معاہدہ

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے لیئے ایک اور اعزاز، دنیا کی سرفہرست کرپٹو کرنسی ایکسینج کمپنی بائینانس کا وسیم اکرم سے معاہدہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے لیئے ایک اور اعزاز، دنیا کی سرفہرست کرپٹو کرنسی ایکسینج کمپنی بائینانس نے وسیم اکرم سے معاہدہ کرلیا، بائینانس دنیا بھر کی کئی مشہور شخصیات کے ڈیجیٹل اسیٹس کی نگران ہے۔ معاہدے کے تحت وسیم اکرم کی نایاب تصاویر چویس جون کو نیلام کی جائیں گی، وسیم اکرم کی نایاب تصاویر کے لیے نیلامی کی بولی چوبیس جون کو ہوگی۔ نیلامی سے وسیم اکرم کے فینز ان کی نایاب تصاویر کے ایکسکلیوزو رائٹس خرید سکیں گے، بائینانس اور بٹ بلیز کے تعاون سے مزید پاکستانی اسپورٹس لیجنڈز کی تصاویر بھی نیلام کرے گی، سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹوئیٹ کیا کہ بائینانس کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے۔ ان نایاب تصاویر سے 1992 ورلڈ کپ کی خوبصورت یادیں جڑی ہیں، وسیم اکرم نے فینز کے نام پیغام پر کہا کہ ان تصاویر کی نیلامی کی بولی پر آپ سب سے ملاقات ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے