کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 9841 ٹیسٹ کیے گئے، آج کورونا کے مزید 1464 نئے مریض سامنے آئے ہیں، ابتک 388690 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں 71092 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 مریض انتقال کرگئے، سندھ میں ابتک کورونا کے باعث 1103 اموات ہوچکی ہیں، اس وقت 32945 مریض زیرعلاج ہیں، گھروں میں 31390، آئسولیشن سینٹرز میں 47 اور 1508 ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، اس وقت 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، آج کورونا وائرس متاثرہ 111 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، شہر کراچی میں 976 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی 297، جنوبی 282، وسطی 153، کورنگی میں 116 نئے کیسز ظاہر ہوئے، غربی 96، گھوٹکی 48، حیدرآباد 40، سکھر 39، لاڑکانہ میں 37 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، ملیر 32، سانگھڑ 29، خیرپور 25، میرپورخاص 15، دادو 13 اور نوابشاہ میں 8 کیسز سامنے آئے، ٹھٹھہ 7، شکارپور 6، نوشہروفیروز 6 اور عمرکوٹ میں 5 نئے کیسز ظاہر ہوئے، قمبر شہدادکوٹ میں 3، بدین اور مٹیاری میں 2 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اپنا خیال رکھیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: چترال کی وادی اوویر کی خوبصورت قدرتی آبشار پختہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی اور سیاحوں کے لئے مشکلات کا سامنا
https://www.nopnewstv.com/locals-and-touri…ace-difficulties/