Home/اہم خبریں/آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے، بقائی ڈولفن کرکٹ کلب اور ناردرن جیم خانہ کی کامیابی
آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے، بقائی ڈولفن کرکٹ کلب اور ناردرن جیم خانہ کی کامیابی
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں ناردرن جیم خانہ نے تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب کو باآسانی 94 رنز سے شکست دیدی ناردرن جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز بنائے، فہد اقبال نے شاندار سنچری 104 رنز جبکہ انوپ روی نے 85 رنز بنائے۔ عبید الرحمن نے تین جبکہ قسمت خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب کی ٹیم 26.2 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ گلزار علی نے 43 رنز جبکہ گل حسن نے 40 رنز اسکور کئے رائٹ آرم لیگ اسپنر افنان احمد نے 35 رنز دے کر پانچ جبکہ عمر شیخ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض ریاض خان اور وسیم الدین نے سر انجام دئیے جبکہ مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں بقائی ڈولفن کرکٹ کلب نے شالیمار کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ شالیمار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں تمام وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ انعام اللّٰہ نے 40 اور اعجاز احمد نے 28 رنز بنائے۔ لطیف احمد نے چار، فاروق حسن نے تین اور خالد النبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں بقائی ڈولفن نے 19.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ سفیان یوسف نے 61 رنز ناٹ آؤٹ جبکہ عزت اللہ نے 21 رنز اسکور کئے۔ اعجاز احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض جاوید جعفری اور فہیم بخاری نے سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔