کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل کراچی منگھوپیر افیئر فٹبال ٹورنامنٹ ینگ منگھوپیر فٹبال کلب کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منگھوپیر میں کھیلا گیا، آل کراچی منگھو پیر یوتھ افیئر فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے فٹبال کو کک مار کر کیا، اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری چمن برفت، ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد یاسین بلوچ، جمیل دین، امام بخش سربازی، کریم بلوچ، خلیل احمد بابو لاسی، الل داد، محمد ایوب سرمست، محمد اختر و دیگر موجود تھے، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمجید خاصخیلی، تحریک انصاف کے رہنما حاجی عبدالمنان ڈی ایس پی عرفان کوبرا، ایس ایچ او منگھوپیر پیر لیاقت حسین، عبدالغنی، زوار حسین ہاشمی نے خصوصی شرکت کی، ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، اس گراؤنڈ پر منشیات فروش اور گینگ وار کا قبضہ تھا، اہل محلہ کی مدد سے ہم نے اس کو فٹبال گراؤنڈ میں تبدیل کر دیا، بہت اچھا لگ رہا ہے نوجوان منشیات فروشی کے بجائے کھیل میں دلچسپی لے رہے ہیں، سندھ پولیس مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں آپ کا ساتھ دیگی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد یاسین بلوچ نے ڈی آئی جی ویسٹ کا شکریہ ادا کیا اور سندھ اسپورٹس بورڈ کا بھی جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے میں تعاون کیا۔ آئندہ بھی فٹبال اور اسپورٹس فیسٹول منعقد کئے جائیں گے۔ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمجید خاصخیلی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلتا دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے، کھیل کے میدان کھیلنے کیلئے ہی ہوتے ہیں، تمام ٹیموں کو کٹ جماعت اسلامی فراہم کرے گی۔