Home / اہم خبریں / ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان 105 سالہ بزرگ ریٹائرڈ سب انسپکٹر کی فوری داد رسی کا حکم

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان 105 سالہ بزرگ ریٹائرڈ سب انسپکٹر کی فوری داد رسی کا حکم

مظفر گڑھ (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ستارہ امتیاز نے اچانک تھانہ دائرہ دین پناہ تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا اس دوران 105 سالہ بزرگ ریٹائرڈ سب انسپکٹر عبدالرشید اپنے ذاتی کام کے لیے موجود تھا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے بزرگ ریٹائرڈ پولیس آفیسر سے احوال پوچھا اور صحت کا راز دریافت کیا انہوں ریٹائرڈ بزرگ پولیس آفیسر کی فوری داد رسی کا حکم دیا انہوں نے تھانہ دائرہ دین پناہ میں موجود دیگر سائلین کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے تھانہ کی صفائی بہتر کرنے کی ہدایت کی اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے حل کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے تھانہ کی عمارت کے رنگ و روغن کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور اسے اعلی معیار کے ساتھ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اس دوران پی ایس او ڈی ایس پی رضوان خان بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے