Home/اہم خبریں/حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔ موقع ملا تو ضلع تناول بنائیں گے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا پھلڑہ میں جلسہ سے خطاب
حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔ موقع ملا تو ضلع تناول بنائیں گے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا پھلڑہ میں جلسہ سے خطاب
مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔ موقع ملا تو ضلع تناول بنائیں گے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا پھلڑہ میں جلسہ سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پھلڑہ میں قومی وطن پارٹی کا جلسہ ہوا۔ جلسے میں آفتاب احمد خان سمیت پارٹی کی مرکزی و مقامی قیادت نے شرکت کی۔ تناول سے سینکڑوں افراد نے جلسے میں شرکت کی۔ سابق صوبائی وزیر جنگلات ابرار حسین تنولی و دیگر رہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تناول میں جو بھی کام ہوئے ہمارے دور میں ہوئے ہیں۔ ہماری پارٹی کے ٹکٹ پر ایک خاتون گھر سے نکلے بغیر کامیاب ہوئی تھی یہاں کے عوام نے اسے کامیاب کروایا۔ علاقہ تناول میں امن کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ابرار حسین تنولی کے اقدامات اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہماری خواہش ہے کہ علاقے میں امن ہو۔ الیکشن قریب ہیں جلسوں کا وقت شروع ہوگیا ہے ہم مزید جلسے بھی کریں گے۔ پی کے 32 اور 33 کی سیٹ قومی وطن پارٹی جیتے گی۔ قومی اسمبلی کی سیٹ پر بھی ہم مقابلہ کریں گے۔ بجٹ میں غریب عوام کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواؤں مین 30 فیصد اضافہ کیا جائے۔ تحصیل دربند علاقے کی ترقی کے لیے پہلا قدم تھا جو ابرار حسین کے ساتھ ملکر اٹھایا تھا۔ جب بھی موقع ملا ضلع تناول ہم بنائیں گے۔ یوٹرن حکومت کے تین سال ہوگئے انکے بلند و بالا دعووں سے ایک بھی سچا نہ ہوا۔ کنٹینر پر کھڑے ہو کر عمران خان نے کہا تھا کہ جب ملک میں ریل کا حادثہ ہو تو وزیر کو استعفیٰ دینا چاہیے اب کیا کہوں وزیر ریلوے اسی علاقے کا ہے اسکو استعفیٰ دینا چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی میں کوئی نواب اور سرمایہ دار نہیں ہے۔ صرف لفظی بیانات سے کام نہ چلائیں عوام کا سوچیں اور انکی خدمت کریں۔ ہمیں نوابوں اور سرمایہ داروں کی ضرورت نہیں ہے خدمت گاروں کی ضرورت ہے۔ صرف قومی وطن پارٹی آپ کی امیدوں اورتوقعات پر پورا اترے گی۔