نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری کی سخت ہدایات و احکامات کے پیش نظر ضلع پولیس نوشہرو فیروز کی جانب سے ضلع بھر میں جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ پولیس کی پہلی کاروائی میں ٹھاروشاہ تھانہ کی پولیس نے دو مختلف مقامات پہ کاروائیاں کرکے، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ماجد چنہ کے قبضے سے بنا لائسنس غیر قانونی پسٹل بمع میگزین (30 بور) اور 5 عدد راؤنڈز برآمد کرکے، ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم مظفر/ نانگ ماچھی کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کرکے، منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کی دوسری کاروائی میں خانواہن پولیس نے دوران تفتیش چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کاروائی کرکے، چوری کی واردات میں استعمال شدہ اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم عبدالغنی کلہوڑو کی نشاندہی پر بنا لائسنس رپیٹر (12 بور) اور 5 کارتوس برآمد کرکے، سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کی تیسری کاروائی میں پھل پولیس نے دوران گشت مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، گٹکا فروش ملزم کو مین پڑی گٹکا سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم وزیر پریو کے قبضے سے 190 شاسے مضر صحت و نشہ آور گٹکا برآمد کرکے، مین پڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔