تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی سربراہی میں 5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اجلاس

ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی سربراہی میں 5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اجلاس

کشمور تنگوانی (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ منور علی مٹیانی کی سربراہی میں 5 فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اجلاس بلایا گیا اجلاس میں سندھ رینجرز کشمور ایس آر طاہر، ضلع کشمور سے وابستہ وفاقی اور صوبائی ڈپارٹمنیٹ سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانی قوم کشمیر کی سیاسی، اخلاقی اور خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا کشمیر کے ساتھ یومِ یکجہتی کا دن 5 فروری کو منایا جاتا ہے اور اسی سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے اس خاص دن پر عام تعطیل کی گئی ہے تاکہ ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کی حالت اجاگر کرنے کے لئے اس عالمی دن پر اپنی تیاری کریں اور عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ ہر آفس سربراہ اپنے عملے کے ساتھ ریلیوں میں شرکت کرے گا اور اپنے ساتھ کشمیریوں کے حق میں پینا فلیکس، پاکستانی اور کشمیری پرچم ساتھ لائے گا اور اپنے آفس کے اوپر پاکستانی پرچم آویزاں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں سیکنڈری سطح پر کشمیر متعلق پروگرام ترتیب دیے جائیں اور اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل سطح پر کشمیر کے متعلق پروگرام ترتیب دیں اور ریلیوں کا انعقاد کریں۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے ریلیوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ میڈیا کو گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور میں کشمیریوں کے حق میں نکلنے والی ریلیوں کو کوریج دے کر اپنا اہم کردار ادا کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے