گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات کے علاقے منگووال غربی سے نکلنے والی 10 کلومیٹر سڑک جو چکریاں سے ہوتی ہوئی سماں روڈ سے ملتی ہے۔گزشتہ 15 سال سے اس حلقہ کے سیاست دانوں کی عدم توجہ کی وجہ اس قدر ٹوٹ پھوٹ چکی ہے کہ اب یہاں سے موٹر سائیکل کا گزرنا بھی محال ہے۔ اس حلقہ کی بدقسمتی یہ کہ چوہدری برادران کا آبائی حلقہ ہونے کہ وجہ سے یہاں سے ہمیشہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کامیاب ہوتے رہے ہیں کہ صوبے میں حکومت ن لیگ کی بنتی رہی۔ جس کی وجہ سے دونوں پارٹیاں زمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتی رہیں اور چکریاں کے عوام ترقیاتی کاموں کے لیے حکومت کی مدد کا انتظار کرتے اس وقت خود میدان میں کود پڑے جب چوہدری پرویز الہی صاحب نے بھی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کی تعمیر سے معزرت کرلی۔ اب سڑک کی تعمیر آپنی مدد آپ کے تحت پورے زور شور سے جاری ہے۔
![]()