Home / اہم خبریں / ہرسال نوے ہزار چھاتی کے سرطان کے نئے کیسز رپورٹ

ہرسال نوے ہزار چھاتی کے سرطان کے نئے کیسز رپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں ہرسال نوے ہزار چھاتی کے سرطان کے نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ پاکستان میں ہرسال چالیس ہزار خواتین چھاتی کے سرطان کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہی ہیں۔ چھاتی میں ہر گلٹی کینسر کی علامت نہیں ہوتی ہے لیکن درد نہ کرنے والی گلٹی چھاتی کے سرطان کی علامت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق خواتین بروقت تشخیص کے لئے سال میں کم از کم ایک بار میمو گرافی ٹیسٹ ضرور کرائیں۔ ماہرین کے مطابق چھاتی کینسر واحد کینسر ہے جس کی جلد تشخیص ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے علامات بیرونی جسم پر ہوتے ہیں۔ جن خواتین کی شادی چالیس سال کی عمر تک نہیں نہ ہوپائے یا جن کے ہاں شادی کے بعد اولاد نہیں ہوتی ان میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جومائیں اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلاتی ان میں بھی بریسٹ کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ مائیں کم از کم دوسال تک بچوں کو لازمی طور پر اپنا دودھ پلائیں۔ ہر نو ماہ میں ایک خاتون کی چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کے خدشات موجود ہیں۔ بریسٹ کینسر ایک موروثی بیماری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے