Home / اہم خبریں / سول اسپتال میرپورخاص میں نومولد بچے کی تبدیلی کا معاملہ، ایم ایس کا بڑا اقدام، شام کی شفٹ کے عملے کا تبادلہ، بچوں کی تصدیق کے لئے ڈی این ٹیسٹ کروایا

سول اسپتال میرپورخاص میں نومولد بچے کی تبدیلی کا معاملہ، ایم ایس کا بڑا اقدام، شام کی شفٹ کے عملے کا تبادلہ، بچوں کی تصدیق کے لئے ڈی این ٹیسٹ کروایا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سول اسپتال میں نومولد بچے کی تبدیلی کا معاملہ، ایم سول اسپتال ڈاکٹر اکرم سلطان کا بڑا ایکشن۔ گائنی وارڈ کی شام کی شفٹ کا تمام عملے ڈاکٹرز کا تبادلہ کرکے شو کاز نوٹس دے دیا گیا۔ بچے کے والد، ماں اور بچی کا ڈی این اے ٹیسٹ سرکاری خرچے پر کروایا گیا۔ میڈیکل سپریڈنٹ سول اسپتال میرپورخاص ڈاکٹر اکرم سلطان نے 25 جنوری کو سول اسپتال کی گائنی وارڈ سے نومولد بچے کی مبینہ تبدیلی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں بچے کے والد عبداللہ پٹھان انکی اہلیہ اور بچی کا لیاقت میڈیکل یونیورسٹی لمس جامشورو سے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔ ایم ایس نے گائنی وارڈ کی ایونگ شفٹ کی ڈاکٹر رخسانہ موسی کا تبادلہ کرکے ایکسپلینیشن لیٹر جاری کردیا جبکہ غفلت برتنے ریکارڈ میں بیٹی کو بیٹا لکھنے کے الزام میں گائنی وارڈ بی شفٹ کے عملے کو شو کاز نوٹس دیکر سات دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ ایم ایس سول اسپتال میرپورخاص ڈاکٹر اکرم سلطان کی ایوان صحافت میرپورضاص کی ٹیم سے بات چیت غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی اپنے خرچے پر بچی کے والد والدہ اور بچی کا ڈی این اے کرایا گیا ہے جس میں سب معلوم ہوجائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے