میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں تھانہ چھب کلاں پولیس کی بڑی کاروائی پولیس نے منشیات فروشوں کے بین الصوبائی گینگ کے ایک خواتین سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے 16 کلو 238 گرام چرس کے 13 عدد پیکٹس اور 2 کلو 490 گرام افین برآمد کرلی گرفتار ملزمان کے زیر استعمال گاڑی ایل ڈبلیو جی 345 ہنڈا بھی قبضہ میں لے لی جبکہ ڈرائیور شاہد موقع سے فرار ہوگیا گرفتار ملزم خان شاہ سکنہ پشاور ملزمہ مسرت بی بی سکنہ شیخوپور سے تعلق ہے گرفتار ملزمان پر مقدمہ درج کر دیا گیا میڈیا کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے۔
![]()