Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا میں بھی”یوم یکجہتی کشمیر“ 5 فروری 2019 کو جوش و جذبے سے منایا جائے گا

خیبر پختونخوا میں بھی”یوم یکجہتی کشمیر“ 5 فروری 2019 کو جوش و جذبے سے منایا جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی”یوم یکجہتی کشمیر “ 5 فروری 2019 کو جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔اس دن ، پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی غیر قانونی، غیر منصفانہ اور غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کے منصفانہ کاز کیلئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس دن کی مناسبت سے ریلیاں، تقریر ی مقابلے، مباحثے، مصوری اور سکولوں میں ذہنی آزمائش کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اس کے علاوہ کشمیریوں کی آزادی کے منصفانہ کاز کے حق میں بینرز، جھنڈے اور پینا فلیکس 4 سے 6 فروری 2019 تک عوامی مقامات، مرکزی شاہراہوں، مارکیٹوں اور کاروباری مراکز پر آویزاں کئے جائیں گے جن میں کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت میں نعرے اور اظہار یکجہتی کے کلمات دکھائے جائیں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ ایڈمنسٹریشن حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مراسلے میں کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے