Home / اہم خبریں / صوبائی حکومت کا ایک لاکھ خاندانوں کو اپنا روزگار کمانے کے لیے مرغیاں اور مرغے دینے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کا ایک لاکھ خاندانوں کو اپنا روزگار کمانے کے لیے مرغیاں اور مرغے دینے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ایک لاکھ خاندانوں کواپنا روزگار کمانے کے لیے مرغیاں اور مرغے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے بعد خاندانوں کو روزگار کمانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے مرغبانی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کے لائیو سٹاک ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جنوری تک پراجیکٹ کی رپورٹ جمع کروائیں۔ تاہم محکمے نے مقرر کردہ تاریخ سے قبل ہی اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں 10مرغیاں اور 2 مرغے پنجاب حکومت سے کم نرخ پر دینے کی سفارش کی ہے۔صوبائی لائیو سٹاک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شیر علی کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی 100 دن کی منصوبہ بندی کے تحت لائیوسٹرڈپارٹمنٹ نے قابل ذکر کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ترقیاتی شعبہ اور مالیاتی وزارت سے مشاورت کے بعد صوبائی حکومت کو یہ منصوبہ منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیکج کی پہلی منظور جون کے ماہ میں مل جائے گی۔ جس کے بعد صوبے کے لوگوں کے درمیان مرغیاں اور مرغے تقسیم کیے جائیں گے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں مرغیوں اور انڈوں کے ذکر سے مخالفین نے مذاق اڑنا شروع کر دیا تاہم جس چیز کا مذاق ہمارے ملک میں بنایا جا رہا ہے عالمی میڈیا اسی کی تعریف کر رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل میں وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کی تعریف کی گئی تھی۔ آرٹیکل میں لکھا گیا ہے غریب اور ورکنگ کلاس نے مرغیوں کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ خوشحال خاندانوں نے بھی غریبوں کی حالت بہتر کرنے کی ترجیح کو سراہا۔ منصوبے کا مقصد غریب گھرانے کو آمدنی کا ذریعہ مہیا کرنا ہے۔ آرٹیکل کےمطابق غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جبکہ شہری گھرانے بھی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے