Home / اہم خبریں / بینظیر میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں ایک ریٹاٸرڈ پروفیسر کی بطور رجسٹرار تقرری جامعہ کے افسران کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ سندھ یونیورسٹیز آفیسرس فیڈریشن

بینظیر میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں ایک ریٹاٸرڈ پروفیسر کی بطور رجسٹرار تقرری جامعہ کے افسران کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ سندھ یونیورسٹیز آفیسرس فیڈریشن

جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) سندھ یونیورسٹیز آفیسرس فیڈریشن کے چیٸرمین محمد طاہر خان، سیکٹری جنرل سجاد شاہ، محمد مراد پیرزادہ، پرویز بھٹی، ڈاکٹرسجن ہالیپوٹو، منظور پنہور، عطا محمد چانڈیو، انجنیٸر دانش خان، غلام محی الدین، ریاست علی کبر و دیگر رہنماٸوں نے بینظیر میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں ایک ریٹاٸرڈ پروفیسر افسر بھٹی کی بطور رجسٹرار تقرری کو جامعہ کے افسران کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوٸے دھمکی دی ہے کہ اگر ٹیچرس سے متعلق سپریم کورٹ کے واضع احکامات کی روشنی میں مذکورہ ریٹاٸرڈ پروفیسر کو جامعہ کے مسجل کے اہم عہدے سے تین دن کے اندر نہیں ہٹایا گیا تو صوبے بھر کی تمام جامعات میں احتجاجی مظاہرے کیے جاٸیں گے۔ کراچی و جامشورو سے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں آفیسرس فیڈریشن کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی جامعات میں مستقل افسران کو ترقیاں دے کر اہم عہدوں پر تعینات کرنے کے بجاٸے ریٹاٸرڈ پروفیسرز و افسران کو خلاف قانون تقرر کرکے نوازا جارہا ہے۔ جس کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ریٹاٸرڈ پروفیسر افسر بھٹو کو بینظیر میڈیکل یونیورسٹی میں بطور رجسٹرار تھونپ کر افسران کی حق تلفی کی گٸی ہے۔ ریٹاٸرڈ لوگ اہم عہدوں پر براجمان رہیں گے تو پھر مستقل افسران کی ترقیاں بدستور تاخیر کا شکار ہی رہینگی۔ انہوں نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر انیلہ عطاالرحمان اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے افسر بھٹو کی بطور رجسٹرار تقرری کو فوری طور پر منسوخ کرکے متعلقہ جامعہ میں سے کسی افسر کو رجسٹرار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا اور امید ظاہر کی کہ مذکورہ حکام تمام جامعات میں احتجاجی مظاہرے شروع ہونے سے قبل اس زیادتی کا ازالہ کرینگے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی کے ایکٹ کے باوجود صوبے کے جن جامعات میں تاحال افسران کی ایک نشست پر سنڈیکیٹ کے انتخابات نہیں کراٸے گٸے وہیں پر بغیر کسی مزید تاخیر کے الیکشنس کراٸے جاٸیں اور اس ضمن میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے رجسٹراروں کےخلاف کاررواٸی کی جاٸے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر کی جامعات سے مسجل کے طور پر کام کرنے والے تمام پی ایچ ڈی ٹیچرز کو ہٹا دیا جاٸے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے