Home / اہم خبریں / سندھ میں پولیس گردی کے واقعات کی مذمت کرتے اور پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ ان کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھائے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میرپورخاص پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

سندھ میں پولیس گردی کے واقعات کی مذمت کرتے اور پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ ان کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھائے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میرپورخاص پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر میرپورخاص ڈویزن پہنچے۔ وزیر خارجہ کا میرپورخاص ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کارکنان ایم این ایز اور غوثیہ جماعت کے کارکنان نے استقبال کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی پر فائرنگ واقعے پر مذمت کی اور کہا کہ رمضان گھانچی کی جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومتی پارٹی کے وائس چیئرمین کی جانب سے فائرنگ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس گردی کے واقعات کی مذمت کرتے اور پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ ان کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھائے۔ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فائرنگ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا مقصد عوام کو تحفظ دینا اور ان کی جان اور مال کا تحفط کرنا ہے بے جا لوگوں کی جان لینا پولیس کا کام نہیں پولیس کہ اندر کالی بھیڑیں ہیں جو سیاسی اثر سے آئے، ہماری حکومت ان کہ خلاف ہے پولیس میں اچھے افسر بھی موجود ہیں ان کو موقعہ ملنا چاہیئے پاکستان کی امریکا کو ضرورت ہے امریکی صدر اور عمران خان ملاقات ہوگی تو دونوں ملکوں کی اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط ہونگے ہم معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں اب باہر کے سرمایہ کار پاکستان آنے کی خواہشات ظاہر کر رہے ہیں معیشت اب ٹریک پر آگئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے