Home / اہم خبریں / سانحہ ساہیوال واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص

سانحہ ساہیوال واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن کے میرپورخاص کے صدر فیصل خان زئی، سینئر نائب صدر غضنفر علی خان، جنرل سیکریٹری نعمان ھالیپوٹو، محمد مسعود عباس، نبیلہ جلیل، شہناز حمید و دیگر عہدے داروں نے اپنے مشترکہ بیان میں ساہیوال واقعہ کی پرزور مزمت کرتے ہوئے جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کیا اور آئندہ ایسے سانحات کے تدراک کے لئے قوانین میں تبدیلی اور معصوم بچوں کو انصاف و ریاستی کفالت کا مطالبہ بھی کیا۔ رہنماؤں نے اس افسوسناک واقعے کو انسانیت کی تزلیل اور معاشرتی شعور کے منافی قرار دیا۔ بعدازاں مرحومین کے لئے اور سینئر صحافی شہزاد خان کے سسر اور نوجوان صحافی علی جان بھٹی کے والد کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے