ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گوشت اورقیمے کے مان مانے نرخ مقرر، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی، قصابوں کی لوٹ مار اور من مانیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں طویل عرصہ سے قصابوں کی لوٹ مارجاری ہے۔ گوشت اور قیمے کے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے لاقانونیت کی انتہاء کردی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پانی ملا گوشت فروخت کرنے کے علاوہ پنجاب سے بیمار و لاغر جانور سستے داموں لاکر ڈیرہ میں ذبح کرکے گوشت سرکاری ریٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے بڑا گوشت چار سو روپے اور ساڑھے چار سو روپے ہڈی سمیت جبکہ نو سو روپے اور ایک ہزار روپے میں چھوٹا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح چربی سمیت سرخ قیمہ ساڑھے چار سو روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
![]()