تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گوشت اور قیمے کے مان مانے نرخ مقرر، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

گوشت اور قیمے کے مان مانے نرخ مقرر، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گوشت اورقیمے کے مان مانے نرخ مقرر، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی، قصابوں کی لوٹ مار اور من مانیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں طویل عرصہ سے قصابوں کی لوٹ مارجاری ہے۔ گوشت اور قیمے کے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے لاقانونیت کی انتہاء کردی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پانی ملا گوشت فروخت کرنے کے علاوہ پنجاب سے بیمار و لاغر جانور سستے داموں لاکر ڈیرہ میں ذبح کرکے گوشت سرکاری ریٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے بڑا گوشت چار سو روپے اور ساڑھے چار سو روپے ہڈی سمیت جبکہ نو سو روپے اور ایک ہزار روپے میں چھوٹا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح چربی سمیت سرخ قیمہ ساڑھے چار سو روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے