کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں زمان ٹاون پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار۔ زہریلا کروبار کرنے والے سماج دشمن عناصر ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم کے گرِفت میں ملزم دانش ولد فرید گرفتار ملزم کے قبضے میں سے 280 گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم نے منشیات مافیا کے گِرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزم دانش ولد فرید کے قبضے میں سے 280 گرام چرس برآمد ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہریلے ناسور کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہ کررہا تھا۔ ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں تھانہ یوسف پلازہ میں بند ہو چکا ہے۔ ملزم کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے دائرہ کار کو تیز کیا جا رہا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم نے یہ مٶقف اپنایا کہ زہر بیچنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاۓ گی۔ سماج دشمن عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سِلسلہ رہتی دنیا تک جاری رہیگا۔
![]()