میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص پولیس نے روپوش ملزم سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی ایس ایس پی میرپورخاص کی خصوصی ٹیم نے تھانہ مہران کی حدود کرسچن کالونی میں کی۔ ٹیم نے گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارکر ملزمان فیضان کلر، سجاد لُنڈ، سلمان لُنڈ، علی حسن لُنڈ اور احمد مری کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے گٹکا بنانے کا خام مال و سامان گٹکے سے بھرے ٹب اور 800 تیار شدہ دیسی ساختہ گٹکے برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ مہران تھانے میں درج ہوا۔ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ محمود آباد عابد نون نے والکرٹ ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم حنیف بگھیو اور روپوش ملزم اقبال مکرانی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم شاکر مکرانی فرار ہونے میں کامیاب، ملزمان کے قبضے سے 170 گرام چرس برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد منشیات ایکٹ کے تھانہ محمود آباد میں درج ہوا جبکہ روپوش ملزم تھانہ محمود آباد کے منشیات فروشی کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔
![]()