کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ (گورنمنٹ آف سندھ) ڈائریکٹر جنرل آف پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منصوب حسین صدیقی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت تمام پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کو جون جولائی کی فیس نہ لینے اور پچھلے جون جولائی کی فیسیں ایڈجسٹمنٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں پڑھا جاسکتا ہے اگر کوئی پرائیویٹ اسکول انتظامیہ ان احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے زبردستی اگر جون جولائی کی فیسیں لیں گی تو ان کا اسکول رجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا۔
![]()