تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں پہلا تین روزہ انڈر ڈسٹرکٹ اسکولز کراٹے چمپئن شپ کا افتتاح میرپورخاص کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوا، افتتاح میونسپل چیئرمین نے کیا، ڈسٹرکٹ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت

میرپورخاص میں پہلا تین روزہ انڈر ڈسٹرکٹ اسکولز کراٹے چمپئن شپ کا افتتاح میرپورخاص کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوا، افتتاح میونسپل چیئرمین نے کیا، ڈسٹرکٹ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں پہلا تین روزہ انڈر ڈسٹرکٹ اسکولز کراٹے چمپئن شپ کا افتتاح میرپورخاص کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوا جس کا افتتاح میونسپل چیئرمین فاروق جمیل درانی نے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے کلچرل کمپلیکس میں تین روزہ انڈر ڈسٹرکٹ کراٹے چیمپئن شپ کا افتتاح میونسپل چیئرمین فاروق جمیل درانی نے کیا اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلى الله عليه وسلم سے ہوا اس موقع مہمان خصوصی چیئرمین میونسپل کمیٹی فاروق درانی کا کہنا تھا کہ اسے پروگراموں کا انعقاد ہمارے شہر کی اہم ضرورت ہے اور ہمارے یہ جو کل معمار ہیں اس دور میں ان کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے تاکہ یہ بچے کل اس ملک نام روشن کریں اس افتتاحی تقریب میں مختلف اسکولوں سے آئے بچوں نے بڑے خوبصورت انداز میں ملی نغموں اور لوگ دھنوں پر ٹیبلو پیش کئے اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی اس موقع پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کے صدر فیصل خان زئی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص ڈسٹرکٹ اسکولز کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کرنے کا مقصد ہمارے بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ یہاں سے نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے اس موقع پر طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جاموں بولہ میں بڑا سیاسی اجتماع، چوہدری محمد اعظم وڑائچ کا اہم خطاب

گجرات، (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات منگوال جاموں بولہ میں مسلم لیگ (ق) کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے