Home / اہم خبریں / چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج جامشورو کا دورہ کریں گے، کوٹری اوور ہیڈ برج کا افتتاح اور جلسے سے خطاب کریں گے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج جامشورو کا دورہ کریں گے، کوٹری اوور ہیڈ برج کا افتتاح اور جلسے سے خطاب کریں گے

جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوٹری میں ریلوے ٹریک پر قائم اوور ہیڈ برج کا افتتاح کریں گے۔ اوور ہیڈ برج کے افتتاح کے بعد بلاول بھٹو کوٹری شہر کے سچل گراؤنڈ میں عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ ایم پی اے ملک اسد سکندر کی میزبانی میں منعقد جلسے کا بلاول ہاؤس کی سیکورٹی ٹیم اور ملک اسد سکندر نے جلسہ گاہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلسے سے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سید مراد علی شاہ، ایم پی اے ملک اسد سکندر سمیت پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ڈویژنل رہنما خطاب کریں گے۔ ایم پی اے ملک اسد سکندر، بلاول ہائوس کی ٹیم کے علاوہ ڈی آئی جی حیدرآباد نے ایس ایس پی جامشورو کے ساتھ افتتاح کے مقام اور جلسہ گاہ کا جائزہ لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے