Home / اہم خبریں / ڈگری میں گنے کی ٹرالی سے جانبحق ہونے والے نوجوان آصف کے گھر تنظیم ارائیاں میرپورخاص کے ضلعی صدر کی عہدے داروں کے ہمراہ آمد اظہار تعزیت

ڈگری میں گنے کی ٹرالی سے جانبحق ہونے والے نوجوان آصف کے گھر تنظیم ارائیاں میرپورخاص کے ضلعی صدر کی عہدے داروں کے ہمراہ آمد اظہار تعزیت

ڈگری (رپورٹ: فرحان منہاج) تنظیم ارائیاں میرپورخاص کے ضلعی صدر ندیم احمد نقشبندی، جنرل سیکرٹیری محمد شفیق آرائیں، اخلاق احمد آرائیں، محمد فاروق آرائیں اور دیگر نے روڈ حادثے میں جانبحق ہونے والے نوجوان محمد آصف آرائیں کی ان کے خاندان سے تعزیت کی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گنے کی ٹرالیاں رات کو سڑک پر موٹ بانٹتیں پھر رہی ہیں مگر ٹریفک پولیس اور انتظامیہ ان ٹرالیوں کے پیچھے چمکدار پٹی لگوانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ انتظامیہ کی اس نااہلی کا خمیازہ کئی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے کی صورت میں کئی گھرانوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ حکام اس کا سختی سے نوٹس لیں اور ایسی ٹرالیاں جن کے پیچھے چمکدار پٹی نہیں ہوتیں انکا چالان کریں اور ان کو سڑک پر آنے کی اجازت نہ دیں۔ گنے کے سیزن میں کئی گھرانوں کے چراغ گُل ہوجاتے ہیں مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے