جامشورو (خصوصی رپورٹ: سبحان بلوچ) جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ کے بانی، تمام عہدے داران، ممبران کی جانب سے آزاد پینل کے امیدوار شکیل قرار کو نیشنل پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ شکیل قرار کی قیادت میں صحافی برادری کی ترقی اور ان کی بہتری کے لئے ہر وہ قدم اٹھایا جاۓ گا اور پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جو ان کے مثبت حقوق اور روشن مسقبل کے لئے ہے۔ امید کرتے ہیں کہ ایک نئے دور اور مثبت سوچ کا اغاز کیا جائے گا۔ شکیل قرار کی جیت آزادی صحافت اور صحافتی حقوق کی پاسداری جبکہ پاکستان میں حقیقی صحافتی اقدار کے دفاع میں واضح تبدیلی کا اشارہ ہے۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ صحافیوں کے حقوق اورانکے پاسداری کے لئے کوشاں اور پرعزم ہے۔ امید کرتے ہیں کہ پریس کلب کے نئے منتخب معزز ممبران ملک و قوم کے لئے ترقی اور خوشخالی کے لئے تمام صحافی برادری کو بلا تفریق مثبت سوچ اور ترقی کی جانب بڑھائیں گے۔
![]()